نئی دہلی،10/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے دہلی، حیدر آباد، بنگلورو، اندور، بھوپال، لکھئنو اور ناگپور امبارکیشن پوائنٹ سے سفرِحج کا آغاز کرنے /والے تمام حجاجِ کرام خوشگوار ماحول میں فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ حضرت رسول اکرم کی زیارت کے بعد سعودی عرب سے وطن پہنچ گئے۔ آج آئی جی آئی بین الاقوامی ائیر پورٹ پرحج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی۔آر.ایس و دیگر متعلقہ ایجنسیز کے اعلیِٰ آفسران و ذمہ داران نےحجاجِ کرام کا پُرتپاک خیر مقدم کیا- انڈین ائیر پورٹ پر تمام حجاج کرام کو 5 لیٹر آبِ زم زم دیا گیا ۔ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حجاجِ کرام حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانے کے زریعے حکومتِ ہند کے زریعے کئے گئے خدمات و انتظامات سے کافی مطمین نظر آئے۔
حجاج کا کہنا تھا کہ ایام حج میں گرمی کی شدت اور مشاعرِ مقدسہ کے محدود رقبے کے سبب چند مسائل ضرور پیش آئے ہیں ۔ لیکن اللہ کی مصلحتِ اور اُس کے حکم میں تبدیلی کسی بھی ادارے اور حکومت کی طاقت سے باہر تھا۔
ایئر پورٹ پر موجود حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی-آر-ایس نے بتایا کہ حج 2024 میں ہندوستانی حجاج کو ایک عظیم الشان تحفہ حرمین ٹرین کی شکل میں ملا ہے۔ تاریخِ حج میں پہلی بار ہندوستانی حجاج کو کنگ عبد العزیز ائیر پورٹ سے مکہ مکرمہ تک براہ راست 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ٹرین حرمین
ٹرین میں آرام دہ سفر کا موقع ملا۔ ڈاکٹر آفاقی نہ کہا حج 2024 کی خوبصورت انفردیت یہ بھی کہ میں تمام حجاج کو مدینہ منورہ میں مرکزیہ علاقے میں ٹھہر ایا گیا، اور مشاعر مقدسہ میں تمام حجاج کو مخصوص حدود میں ٹھرایا گیا۔ جبکہ عزیزیہ مکرمہ مکرمہ میں بھی تمام حجاج کی رہائش اطمینان بخش تھیں ۔ سی۔ ای۔ او حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر آفاقی نے مزید کہا کہ حجاج سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ ہینڈ بیگ یا سوٹ کیس میں آبِ زم زم ، زیتون کا تیل یا کوئی بھی رقیق شے لانے کی قطعاً اجازت نہیں ہے- چیکنگ کے دوران آبِ زم زم یا زیتون کا تیل ملتا ہے تو ہوائی جہاز اور حجاج کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے بیگ کھول کر اُسے نکال لیا جاتا ہے ۔ اس دوران آپ کے بیگ سے کوئی شے بھی نکل یا گر سکتی ہے لہزا حجاج پوری احتیاط برتیں۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ممبئی،گیا، گوہاٹی، جے پور، سری نگر، وجے واڑا، احمد آباد، کالی کٹ، کوچین، چینئی، کننور، اور کولکتہ سے جانے والے تمام حجاج 22 جولائی تک واپس آجائیں گے۔
واضح رہے ہندوستانی حجاج کا سفر حج کا عمل 8 مئی سے شروع ہوکر وطن واپسی کا عمل 22 جولائی 2024 کو مکمل ہو جائے گا